پاکستان میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی کم ترین شرح 1.9 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ روز خطرناک وبا کے ایک ہزار 43 نئے کیسز اور 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 ہزار647 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے، جن میں سے ایک ہزار43کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد کی انتہائی کم ترین شرح پر آ گئی ہے۔ نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9لاکھ46ہزار227 ہوگئی۔

این سی او سی حکام کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 39 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ملک میں ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 913 تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ پنجاب 17، سندھ 14 اور خیبرپختونخوا 5مریض جان کی بازی ہارگئے،اسوقت اسپتالوں میں 2ہزار674 ہے جبکہ وینٹی لیٹرپر280 مریض موجود ہیں۔

Comments are closed.