اسلام آباد: پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ، مبینہ طور پر 700 پاکستانیوں میں سے 240 ناموں کی تحقیقات رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائیں گی۔ وزیر اعظم جائزہ کمیشن کو موصول ہونے والے 240 ناموں میں سے چالیس پبلک آفس ہولڈرز، بیوروکریٹس اور آرمی جنرل ہیں۔اکثریت نے منی لانڈرنگ کے الزمات مسترد کر دئیے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی بھی تصدیق کر دی ۔
آئی سی آئی جے کی جانب سے وزیر اعظم جائزہ کمیشن کو موصول ہونے والے 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز، بیوروکریٹس اور آرمی جنرل ہیں،جائزہ کمیشن کےمطابق ان میں سے زیادہ تر افراد نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے الزمات کی نفی کی ہے، آئی سی آئی جے کی جانب سے مزید نام بھیجوائے گئے تو انکی بھی تحقیقات ہونگی جبکہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔
کمیشن نے 200 سے زائد پاکستانیوں سے سات روز میں سوالات کے جواب مانگے تھے۔آئی سی آئی جے کی جانب سے نامکمل تفصیلات کی وجہ سے 240 ناموں میں سے 30 سے 35 ناموں کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی، آئی سی آئی جے نے پنڈورہ پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
Comments are closed.