پیرس میں بھی ماسک لازمی قرار،خلاف ورزی پر135یوروجرمانہ ہوگا

پیرس۔ پریفیکچر آف پیرس کے مطابق دارالحکومت کے چار مصروف ترین علاقوں میں پیر کے صبح 8 بجے سے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ضابطے کی خلاف ورزی پر 135 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کا اطلاق سیین ، سینٹ مارٹن چینل ، مونٹ مارٹیر کے علاقوں میں عائد کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ان علاقوں میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیاگیایے۔

اس طرح کے اقدامات فرانسکے دوسرے شہروں کینز،مارسیلی،بیارٹیز،نائیز میں بھی اٹھائے گئے ہیں۔جہاں عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار دیاگیاہے۔

اس جمعہ کو جاری ہونے والےسرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 12 اموات اور 2،288 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں پہلے ہی قریب 198،000 انفیکشن اور 30،300 اموات ہوچکی ہیں

Comments are closed.