پارٹی چیئرمین شپ کیس:عمران خان کوعدات جانے میں جلدی نہ کرنیکا مشورہ

کمیشن پراعتماد کریں،ہوسکتا کے جو آپ کو لگتا ہے وہ فیصلہ نہ آئے:ممبر خیبرپختونخوا،درخواست گزارآج بھی پیش نہیں ہوئے:چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل کو عدالت جانے میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ کمیشن پراعتماد کریں۔ہوسکتا کے جو آپ کو لگتا ہے وہ فیصلہ نہ آئے۔چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ درخواست گزارآج بھی پیش نہیں ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور تحریک انصاف کے الیکشن کمشنرجمال اکبر انصاری پیش ہوئے۔۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی گزشتہ سماعت کا حکمنامہ نہیں ملا۔لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کیا ہے۔عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔۔الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.