کیاپاکستانی ٹیم بھارت میں ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کریگی؟ پی سی بی کا جواب آگیا
قومی ٹیم کے بابراعظم پرخاتون کے سنگین الزمات، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ سال اپریل میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ویزہ سمیت دیگر معاملے پر یقین دہانی کے لئے لکھ دیا ہے، بابراعظم پر الزامات کے بعد بورڈ نے بڑا اعلان بھی کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کےکل نیوزی لینڈ میں ڈے9 کورونا ٹیسٹ ہونگے، گزشتہ روز کی ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی نیوزی لینڈ میں دس روزتک پریکٹس کریں گے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کرکٹ نیوزی لینڈ سے بات ہوچکی ہے، اس وقت نیوزی لینڈ میں ٹیم آئسولیشن میں ہے۔ بابراعظم سے بات ہوئی ہے وہ بھی کھلاڑیوں کی پریکٹس کا کہہ رہے تھے، امید ہے کل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئیں گے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی تیاریاں شروع کردی ہیں، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جنوری کے پہلے ہفتے میں کرانے پر غور جاری ہے، پی ایس ایل 6 کے آغاز کےلئے 20 فروری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 سے پہلے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چل رہی ہے، دو سے چار روز میں جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ کی تصدیق مل جائے گی۔ وسیم خان نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے آئندہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی کو ویزہ سمیت دیگر معاملے پر یقین دہانی کے لئے لکھا ہے،میزبانی سمیت ایونٹ سے متعلق فیصلہ آئی سی سی ہی کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر کے انتخاب سے متعلق ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے لیے دو تین امیدواروں سے بات چیت چل رہی ہے ، اس حوالے سے پی سی بی آئندہ ہفتے اعلان کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون کے الزامات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، تاہم بابراعظم کی جتنی مدد کر سکتے ہیں کریں گے۔
Comments are closed.