عوام حکومت کی تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.