عمران خان کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا،الیکشن ایکٹ 2017 الیکشن کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے،الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے:سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
سپریم کورٹ نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔الیکشن ایکٹ 2017 الیکشن کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے۔ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔الیکشن ایکٹ 2017 الیکشن کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے۔تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔
Comments are closed.