خرابی کرنا چاہوں تو عمران خان ایک دن حکومت نہیں کر سکتا۔ پرویز خٹک

سنیچر کی رات نوشہرہ میں اپنے گاؤں مانکی شریف میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ  ”میں اگر نہ چاہوں تو ایک دن بھی عمران خان کی حکومت نہیں چل سکتی۔“پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پورے ملک میں اپوزیشن سمیت ہر ایک ان کی عزت کرتا ہے اور ان کی کامیاب سیاست کی بدولت ہی عمران خان کی حکومت قائم ہے۔

پشتو میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے اپنے علاقے کے لوگوں کو اپنی سیاسی طاقت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں اس لیے خرابی پیدا نہیں کرتا۔وزیر دفاع کے مطابق ”آج سارے پاکستان سے میں مقابلہ کرتا ہوں، اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں، اسمبلی کے تمام ممبران میں سنھبالتا ہوں۔“

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوار کے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتےدار اکھٹے ہوگئے ہیں لیکن ان سب کو ایک ساتھ گراؤں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جن کو میں اختیارات دیتا ہوں وہ آ سمان پر پہنچ جاتے ہیں لیکن جب اختیارات واپس لیتا ہوں تو وہی لوگ صفر ہو جاتے ہیں۔

Comments are closed.