کراچی کے کورٹ رپورٹرز نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چینلج کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔
کورٹ رپورٹرز کی جانب سے دائر درخواست میں پیمرا ، وزارت اطلاعات و براڈ کاسٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ د
رخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن 21 مئی کو جاری کیا۔ پیمرا قواعد عدالت کی براہ راست رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہیں۔
درخواست کے مطابق عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے پہلے اتھارٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا گیا۔
پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا موقف نہیں سنا گیا۔
کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی
Comments are closed.