پٹرولیم مصنوعات مزید 2 روپے 50 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز

حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات اڑھائی روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تیاری کر لی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھجوائی گئی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرول کے نرخوں میں 50  پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے اپنی ورکنگ میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے وزارت خزانہ کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

Comments are closed.