حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی  

عوام کے لیے اچھی خبر،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔ آج سے پٹرول اور ڈیزل   سستاملے گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی  قیمت میں 1روپے 57پیسے جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں 84  پیسے لٹر کمی کی  گئی ہے۔ پٹرول اب 102 روپے  40 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 103روپے 22 پیسے میں دستیاب ہو گا۔ مٹی کا تیل 65روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے لٹر برقرار رکھا گیاہے ۔

نئی قیمتیں یکم  نومبرسے نافذ العمل ہوں گی اور اطلاق15 روز کے لیے ہوگا۔

Comments are closed.