اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔اوگرا نے پٹرول 1 روپے مہنگا کرنے کی سمری بھیجی ، وزارت پٹرولیم نے فراخدلی سے 5 روپے مہنگا کر دیا،وزیر اعظم عمران خان نے بھی بخوشی منظوری دے دی۔
حکومت کی بے حسی یا مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی ،پٹرولیم مصنوعات فی لٹر5 روپے 92 پیسے تک مزید مہنگی کر دی گئیں۔ پٹرول 1 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری آئی ،منظوری 5 روپے فی لٹر کی دی گئی ، عوام نے کان پکٹر لیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 1 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیاہے ۔مٹی کا تیل بھی 5 روپے 42 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیاگیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 120 روپے 04 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی 90روپے 69 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لٹر مقررکر دی گئی ہے ۔نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک نافذ العمل رہیں گی ۔
Comments are closed.