مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 ستمبر تک لاگو رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 119.80 روپے سے کم کر کے 118.30 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53 روپے سے کم کر کے 115.03 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 88.30 روپے سے کم کر کے 86.80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85.77 روپے سے کم کرکے 84.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔
Comments are closed.