اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے آئندہ 15 روز کے لیے رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں یہ اضافہ تقریباً 2.5 فیصد بنتا ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے، جو کہ 1.9 فیصد اضافہ بنتا ہے۔
دوسری جانب، حکومت کی جانب سے مٹی کا تیل 3 روپے 47 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ان قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ پندرہ دنوں تک لاگو رہیں گی۔
Comments are closed.