اسلام آباد : حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13.23 فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔
Comments are closed.