اسلام آباد۔ وزارت صحت کے مطابق کوویکس کے تحت پاکستان کو فائزر ویکیسن کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں ملی ہیں اور یہ خوراکیں پاکستان اسلام آباد پہنچی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات صحت نے بتایا کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ویکیسن کی دوسری کھیپ ملی ہے، اس سے قبل کوویکس کے تحت ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملی تھیں۔
فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کویکس کےذریعے ملی ہے، دو ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اوکسفورڈ اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکس کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے، اور ان کی بھی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے لیے اساتذہ کو واک ان ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے
Comments are closed.