سعودی عرب کے شہر جدہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش بدستور برقرار ہے، جس کی وجہ سے سعودی عرب سے پاکستان جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جدہ ایئرپورٹ سے 2 پروازیں پانچ پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، ان میں سے ایک پرواز پشاور جب کہ دوسری لاہور کیلئے روانہ ہونا تھی۔ سعودی حکام کی جانب سے پروازیں شمالی ٹرمینل پر منتقل کرنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر رش پیدا ہوا، صورت حال بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی صورتحال کی بہتری کیلئے متحرک ہے، وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق خود تمام آپریشن کی نگرانی خود کررہے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ 16 گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آپریشن نارمل ہوچکا۔ انہوں نے پی آئی اے اور سفارتخانے کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.