قومی ایئرلائن کا ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن لاہور سے سکردو کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیاحت کے دلداہ افراد کے لئے لاہور سے سکردو جانے کے لیے اسلام آباد کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کی لاہور سے اسکردو کے لیے پروازوں کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک کے فضائی سفر سے بھی کم رکھا گیا ہے، لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں اسکردو 7ہزاز 500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی تعارفی پرواز کل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سسٹم میں ڈالی جائے گی، سکردو کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ سے پہلے ہفتہ میں دو پروازیں جاتی تھیں، اسکردو گلگت استور جیسے مقامات سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔
Comments are closed.