پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرادیئے۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کی مناسبت سے اندرون ملک پی آئی اے کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی گئی ہے، رعائتی کرایوں پر عمل درآمد بدھ کی رات 12 بجے سے کردیا گیا۔ جس کے بعد اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12ہزار 275 سے کم ہو کر 8 ہزار 500 جب کہ دوطرفہ کرایہ 24 ہزار 600 سے کم ہو کر 17ہزار روپے کردیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے، اس موقع پر قومی ایئر لائن کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے ۔
Comments are closed.