ملک میں ترقیاتی کاموں میں زبردست تیزی آگئی، رواں مالی سال کے صرف دو ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص رقم کا 40 فیصد جاری کر دیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال کے صرف دو ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 392 ارب روپے کی رقم جاری کر دی، جو کہ مالی سال 2022 کے لئے مختص کی گئی رقم کا 40 فیصد بنتی ہے، حکومت نے رواں مالی ترقیاتی منصوبوں کے لئے کُل 900 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔
پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد شمارکے مطابق جولائی سے اگست کے دوران نیشنل ہائی ویزکے لئے57 ارب روپے، بجلی و توانائی کے منصوبوں کے لئے 18 ارب روپے، گلگت بلتستان کے لئے 18 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، پانی کے منصوبوں کے لئے 50 ارب روپے، ریلوے کے لئے 13 ارب روپے اور ہائیر ایجوکیشن کے لئے 13 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح میں اضافے کے لئے حکومت نے رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کے لئے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ رقم رکھی ہے، تاکہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ افراد کو روز گار ملے۔
Comments are closed.