وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں قومی سلامتی امور ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا ۔
سول و عسکری قیادت نے سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم ا فراد کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دا ر الحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی وزرا پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بھی بنادی ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کے کنوینر جبکہ وزیر قانون فروغ نسیم ،وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، کمیٹی وفاقی دار الحکومت میں امن وامان کی صورتحال اورہر قسم کے احتجاج کو مانیٹر کر ےگی اور اس کا حل بھی نکالےگی ۔
Comments are closed.