وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پیشہ وارانہ اورقومی سلامتی امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں لیفٹنٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں سیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق کیاکہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔ سیکیورٹی ادارے دشمن کے ناپاک عزائم سے پوری طرح آگاہ ہیں ، ملک دشمنوں کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں پر پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بہاد ر ا فواج قوم کا فخرہیں، دفاع وطن میں پوری قوم اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔

Comments are closed.