اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم کوامن و امان کی صورتحال ، تعلیم ،صحت اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ نگران وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے اور گلگت میں مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹاجائے ۔
نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ گلگت بلتستان میں گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ گلبر خان سے الگ الگ ملاقات کی جبکہ اعلی ٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کوامن و امان ، تعلیم ،صحت ،آئی ٹی سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ د ی گئی۔نگران وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ دیامر اور استور سمیت تما م اضلاع میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر ،بحالی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اورجدید ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ ا سکولوں کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں ۔گلگت بلتستان میں نفسیاتی امراض کے سد باب کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔وزیراعظم کو سیاحت ، گندم کی کاشت پیداوار ،اس پر سبسڈی اور پن بجلی کی پیداوار اوراستعداد کارسے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے اور گلگت میں مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹاجائے ۔
نگران وزیراعظم نے اسکول کے طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کے بنائے گئے مختلف سائنسی ماڈلز بھی دیکھے ، نگران وزیر اعظم نے طلباء کے توانائی شعبے کے ماڈلز میں گہری دلچسپی لی اور ان کی صلا حیتوں کو سراہاتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے یادگار شہدا ءپرحاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
Comments are closed.