ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا۔

ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹل میڈیا کی طرف جارہی ہے، نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کےآغاز پر بہت خوشی ہوئی، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحافت میں جھوٹی خبر والا زیادہ دیر پائیدار نہیں ہوسکتا، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ سچ لکھیں، ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ہے ،مجھ پر تنقید کریں تو سچی تنقید کریں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھیک مانگ کر، امداد لیکرکبھی کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے۔

Comments are closed.