حرام کی کمائی لینے والے سیاست دان آج نشانِ عبرت بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم
بادشاہ نہیں، وزیراعظم ہوں، تنخواہ بڑھانے کےلیے وزیر خزانہ سے پوچھنا پڑتا ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حرام کی کمائی کا راستہ اختیار کرنے والےسیاست دان آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔ کہتے ہیں بادشاہ نہیں، وزیراعظم ہوں، تنخواہ بڑھانے کےلیے وزیر خزانہ سے پوچھنا پڑتا ہے۔
اسلام آباد پولیس لائنز میں پولیس کی پاسنگ آوٹ تقریب سےوزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا جن سیاستدانوں نے غلط راستے سے پیسہ بنایا ان کےکسی کام نہ آیا، چوری کے پیسے کا کوئی فائدہ نہیں یہ کسی کام نہیں آتا، بچوں کوچوری بچانے کےلیےجھوٹ بولناپڑرہاہے، کبھی اسپتال جا رہے ہیں، کبھی ملک سےباہربھاگےجارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا جان و مال کے تحفظ یقینی بنائے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی، فوج سرحدوں کی محافظ اور پولیس شہریوں کی محافظ ہوتی ہے، پولیس سمیت کئی محکموں میں مہنگائی کے لحاظ سے تنخواہیں کم ہیں، معیشت بہتر ہوگی تو تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ملکی آمدنی نہیں بڑھتی، قوم کوکچھ صبر کرنا ہوگا، بادشاہ نہیں، وزیراعظم ہوں، تنخواہ بڑھانے کےلیے وزیر خزانہ سے پوچھنا پڑتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے 60 سے 70 فیصد اخراجات کم کیے ہیں، پانچواں مہینہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس میں ہے،
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ صرف سمندر پار پاکستانی ملک کو اٹھا سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھانےکےلیے پولیس کا بہت اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کو ہیلتھ کارڈ دینےکا اعلان کیا اور تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکرنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.