وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو موقع پر پہنچنے اور 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ریلوے حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے حادثے کی جامع انکوئری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جانی چاہیے، وفاقی وزیرریلوے کو موقع پر پہنچ کر ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی ہے، واقعے کی جامع تحقیقات ہونی چاہئیں، انہوں نے ابتدائی انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں دینے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.