‏آپ کاوزیراعظم آپ کے ساتھ۔۔ عمران خان کا عوام سے فون پر بات کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مسائل جاننے اور عوامی سوالات کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کرنے کے فیصلے سے متعلق بتایا ہے، اپنی ٹویٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’ ‏آپ کاوزیراعظم آپ کے ساتھ۔۔۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے‘‘۔

سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جواب دیں گے اور عوامی مسائل سنیں گے۔  عوام کے سوالات اور وزیراعظم کےجواب ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایکساتھ نشر کیے جائیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وقت اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ بھی عوام سے بذریعہ فون براہ راست بات کی تھی۔

Comments are closed.