غیر قانونی مقیم  افراد کوقیام کی اجازت دے کر قومی سلامتی پر مزید سمجھوتا نہیں کر سکتے، وزیر اعظم پاکستان

 اسلام آباد :نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ افغانستان سے جب بھی دہشتگردوں کو روکنے کاکہا، ایک ہی جواب ملا ، اپنا گھر ٹھیک کریں۔ آخرکارہم نے اپنا گھر ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کوقیام کی اجازت دے کر قومی سلامتی پر مزید سمجھوتا نہیں کر سکتے۔اگست 2021 سے کم از کم سولہ افغان شہریوں نے پاکستان میں خودکش حملے کیے ہیں ۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے فراخدلی سے تارکین وطن کی میزبانی کی تاہم اب پاکستان میں غیرقانونی افراد کی تعداد آئرلینڈ کی آبادی کے برابر ہوچکی ہے ، غیرقانونی افراد کو پاکستان میں قیام کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی ، اگست 2021 سے کم از کم 16 افغان شہریوں نے پاکستان میں خودکش حملے کیے ہیں،ہمارا مقصد پاکستان کو محفوظ، پر امن اور خوشحال بنانا ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن اور وطن واپسی کے کئی مواقع فراہم کیے گئے ۔ غیر قانونی افراد کی باعزت واپسی کو یقینی بنایاگیاہے اور اس مقصد لیے 79 ٹرانزٹ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.