اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 20 کروڑ ڈالرسے تجاوزکر گئیں۔ وزیراعظم نے سمندر پارپاکستانیوں کو متاع عظیم قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں جو ہماری متاعِ عظیم ہیں۔ تارکین وطن کی جانب سے سٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بھجوائی گئی رقوم ماشاءاللہ گزشتہ روز 20 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گئیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر بیان میں لکھا ہے کہ ترسیلات زر میں تیزی آرہی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے آغاز کے بعد پہلے 76 روز میں 10 کروڑ ڈالر جبکہ اگلے 10 کروڑ ڈالر محض 28 روز میں وطن بھجوائے گئے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر آن لائن کھلوایا جا سکتا ہے، اس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی رقوم کی منتقلی سمیت دیگر آن لائن سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.