وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے، اس لئے بالواسطہ ٹیکسز کا عوام پر بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اورعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پرغورکیا گیا۔
اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈسبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر عائد ٹیکسز میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویزپیش کی جائیں۔ تاکہ عوام بالخصوص غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Comments are closed.