احتیاط نہ کی توہسپتال کورونامریضوں سے بھرجائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرجائیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے اورکیسز پہلے سے زیادہ بڑھ رہے ہیں، گزشتہ  دس دن میں کورونا کیسز میں چار گنا ا ضافہ ہوا۔وزیراعظم نے کہاکہ حالات دیکھ کر اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے  جبکہ گرمیوں میں کم کردیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سارے ملک میں جلسے ختم کردئیے ہیں، دوسروں کو بھی کہیں گے جلسے ختم کردیں، کسی بھی تقریب میں 300 سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے، شادیوں کی تقریبات کھلے مقامات پر کی جائیں ، مساجد میں رمضان المبارک  کی طرح ایس او پیز پر عمل کیاجائے ۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ عوامی مقامات پر نکلیں تو پہلے ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ رکھیں، ریسٹورنٹ بند نہیں کررہے ہیں تاہم سماجی فاصلہ یقینی بنائیں۔ٹائیگر فورس ہمیں بتائے کون ایس او پیز پر عمل کررہا ۔

Comments are closed.