ڈسکہ الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار 20 اسٹیشنز پرری پولنگ کی درخواست دے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  ڈسکہ سے  پی ٹی آئی امیدوار کو  20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ  کر پولنگ کی درخواست دینے کی  ہدایت کر دی ۔

  اپنے  ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ  این  اے 75 ڈسکہ سے تحریک انصاف کے امیدوار سے کہتاہوں کہ وہ  الیکشن  کمیشن سے  20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی  درخواست کرے ۔

  سوشل میڈیا پر اپنے  پیغام میں  وزیر اعظم نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ صاف ،شفاف اور آزادانہ الیکشن کے لیے  جستجو کی ہے ۔اپوزیشن نے ڈسکہ کے  نتائج پرغیرضروری رونا دھونا مچایا ہواہے ۔ واضح  رہے کہ  مسلم  لیگ نون نے نائب  صدر مریم  نواز نے مطالبہ کیاہے کہ حلقے میں  دوبارہ  انتخابات  کرائے جائیں۔

Comments are closed.