اپوزیشن کو اب کوئی رعائیت نہیں ملے گی، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان

وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیاکہ اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔وزیراعظم نے اس  حوالےسے  پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے و زیر اعظم  عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن کو  اب کسی قسم کی رعائیت  نہیں ملے گی،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے ہدایت کی کہ  نواز شریف کی وطن واپس کیلئے اقدامات تیز  کیے  جائیں۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے​ ریاست مخالف بیانیے پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس کا  بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.