پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

 اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے۔ 

پی آئی اے سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.