بیرون ملک مقیم پاکستانی کی پلاٹ منتقلی سے متعلق سیٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد وزیراعظم عمران خان نےسخت ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی کو اسلام آباد کی نجی سوسائٹی جناح گارڈن کی انتظامیہ پلاٹ کا قبضہ نہیں دے رہی تھی، اوورسیز پاکستانی شہری نے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرڈپٹی رجسڑار کوآپریٹوسوسائیٹز اسلام آباد اورانسپکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیاگیاہے، چیف کمشنر نےوزرات داخلہ سے سرکلر جسٹرار کو معطل کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔
متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سرکل رجسٹرار آفس نے شہری کی شکایت پر داررسی نہیں کی۔ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنرنے شکایات پر انکوائری کے بعد متعلقہ افسران کومعطل اور بر طرف کر دیا۔
Comments are closed.