وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے، ہمیں مشکلات کا اندازہ ہے ان پر قابو پانا حکومت اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد جاتی امرا ء میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حضور دعا ہے کہ یہ عید ترقی و خوشحالی کا پیغام لے کر آئے،مشکلات پر قابو پانے کیلئے ہمیں اللہ کی رضا کے ساتھ سخت محنت کرنا ہو گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے جلد ہی قوم سے خطاب کروں گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، مریم نواز، حمزہ شہباز انتقام کا نشانہ بنتے رہے، میں ان تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آج گلہ کرنے کا نہیں بلکہ گلے ملنے کا دن ہے۔ا نہوں نے کہا کہ آج کا دن قوم کے یک قالب ہونے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کو عید کی دلی مبارکباد بھی پیش کی۔
Comments are closed.