بند لفافے میں کشمیر کا سودا کر دیا گیا، وزیر اعظم شہبازشریف

 اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ بند لفافے میں کشمیر کا سودا کر دیا گیا، کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، اتنا بڑاجرم ہوا جسکا کوئی حساب ہی نہیں ہے۔ گزشتہ حکومت بند لفافہ کابینہ میں لے گئی، وہاں کاغذ دیکھا نہ بحث کی، صرف ایک دو وزراء نے بحث کی

 وزیر اعظم نے کہاکہ انتخابات قریب آرہے ہیں، عوام کو جو فیصلہ کرنا ہے ابھی کرنا ہوگا، ہم نے طے کر لیا ہے کہ الیکشن میں عوام کا جو بھی فیصلہ ہوا اس کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے اور جس کو بھی حکومت ملی ہم اپنا حصہ ڈالیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شرقپور میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ جان لڑائیں گے لیکن ملک کو کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، ملک میں مہنگائی ضرور ہے بس چلے تو راتوں رات ختم کردوں، لیکن کسی جادو یا پھونک مارنے سے مہنگائی ختم نہیں ہوگی وقت لگے گا۔اب پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا، اب وہ وقت آگیا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس قیامت تک نہ جائیں۔آج اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ملک کہیں کا کہیں ہوتا، نواز شریف نے پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا مگر بدقسمتی سے ملک کے 4 سال صائع کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل عوام کا پیسہ ہے، برطانوی ایجنسی نے اشتہار بھی لگایا کہ 190 ملین پاونڈ پاکستانی عوام کے ہیں، پیسہ قومی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں چلاگیا، اسٹیٹ بینک میں آجاتا تو اس وقت عوامی منصوبوں پر لگتا۔

Comments are closed.