عالمی رہنما آن لائن نفرت انگیزمواد، انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کریں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد، انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے کینیڈا میں پاکستانی خاندان پرحملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے سرکاری خبررساں ادارے کو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں، پاکستانی خاندان پرحملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے تاہم بہت سے دیگرعالمی رہنماوَں کی جانب سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں، انہوں نے زور دیا کہ ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد ،انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔

Comments are closed.