وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سندھ کے سیاسی میدان میں خود اترنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی جلسوں کے شیڈول کا اعلان عید کے بعد ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سندھ کی قیادت بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے سندھ کے سیاسی میدان میں خود اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور رہنماوں کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آئندہ ماہ سے تواتر کے ساتھ سندھ کے دورے کریں گے جبکہ اگست سے سندھ میںِ سیاسی جلسے بھی کیے جائیں گے جس کا شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا، جلسے اندرون سندھ ہوں گے جس میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی پلان کا حصہ ہوگا
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے متعلق عید کے بعد ایک بڑا اجلاس بلالیا ہے جس میں سندھ کے سیاسی جلسوں سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزی کمیٹی نے نام بھی فائنل ہوں گے۔ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔
Comments are closed.