ق لیگ حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے، چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سےچودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں جب کہ چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے۔

Comments are closed.