وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں ورک ویزہ پر پروٹیکٹر لگوانے کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکرز کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کرنے اور انہیں ملازمت کے دوران کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر آفتاب گیلانی کی جانب سے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز پاکستانیز کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ مراسلہ ملنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز پاکستانیز نے پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ احکامات پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سیالکوٹ، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ملتان سمیت اسلام آباد، راولا کوٹ اور باغ کے سب آفسز کو جاری کیے گیے ہیں۔
ان احکامات میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات امیگرینٹس و ایمپلائمنٹ ویزہ پر جانے والوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے سے قبل اُن سے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ مانگا جائے۔
Comments are closed.