سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، اصل میں تلاش ’کاندھے‘ اور ’بیساکھی‘ کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداکی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے گرایا تھا کیونکہ “وہ” مان نہیں رہے؟ “سیاسی ابوالہول” (Sphinx) کا دماغ ہٹلر کا جبکہ جسم گرگٹ کا ہے جو حالات کے ساتھ ساتھ رنگ ہی نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آنکھیں اور بیان بھی بدلتا رہتا یے، اس کے دماغ میں نہ آئین کی گنجائش ہے، نہ قانون کی، نہ انسانیت اور نہ ہی اخلاقیات کی، صرف تکبر، انا، ضد اور مکاری بھری ہے جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتاہے، جلسے میں امریکہ پر الزام لگاتا، پھر معاف مانگ کر امریکہ میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے۔ اصل میں تلاش “کاندھے” اور “بیساکھی” کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں۔ آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسی چوریاں، ڈاکے اور جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے لیکن یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں- لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے۔

Comments are closed.