پرتگال نے سپین کے ساتھ سرحد بن کرنے کا اعلان کردیا

پرتگال کے وزیرداخلہ ایڈروڈ کیبریٹا نے اعلان کیاہے کہ جمعہ کے روز سے پرتگال سپین کے ساتھ زمینی سرحدیں بند کردے گا۔سرحدوں کی بندش کا اعلان دو ہفتوں کے لئے کیاگیاہے۔ پرتگال کی جانب سے یہ فیصلہ کوروناوباء کے پھیلاو کے باعث کیاگیاہے۔
انھوں نے کہاکہ زمینی، ہوائی، سمندری راستے سے ملک میں داخلے پابندی ہوگی تاہم مخصوص حالات میں ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔پرتگال کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔
گزشتہ سات دنوں کے دوران پرتگال میں کورونا متاثرین کی تعداد اور شرح اموات میں اضافہ ہواہے۔پرتگال میں مجموعی طور پر 6لاکھ 68ہزار 9 سو 51 مریض جبکہ اموات 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔
Comments are closed.