وزارت توانائی کا ملک بھر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

وزارت توانائی نے عید الفطر سے قبل عوام کو خوش خبری سنائی ہے کہ ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔

وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2500 میگاواٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے آج سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔ تاہم دیہی علاقوں اور ہائی لاسز والے فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2000 میگاواٹ اضافہ ہو جائے گا، ماسوائے کم بازیابی فیڈر کہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی ہے اور عید کی تعطیلات میں زیرو لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed.