عوام کو عیدالفطر کا تحفہ۔۔۔ حکومت نے بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، فیصلے سے عوام پر 90 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے اور مالی سال 2020.21 کی پہلی اوردوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیاہے فیصلے سے عوام پر 90 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا اضافی رقم صارفین سے آئندہ بارہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

ایک اور فیصلے میں نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 64 پیسے سستی کردی ہے جس کا فائدہ عوام کو مئی کے بلوں میں ملے گا، نیپرا کے فیصلوں کا اطلاق کے الیکڑک لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا نہیں ہوگا۔

Comments are closed.