عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں، قیمت میں 2 روپے سے زائد فی یونٹ اضافے کا امکان

حکومت ایک مرتبہ پھر عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں کرنے لگی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں دو روپے سے زائد اضافے کی درخواست کردی، صارفین پر25 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے نیپر میں دائر درخواست کے ذریعے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ ڈیزل کے ذریعے تاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ ڈیزل پر چلنے والے پاور پلانٹس سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری قیمت 18 روپے 24 پیسے درآمدی ایل این جی سے 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئ، سی پی پی اے کے مطابق ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسزکی نظرہوگئے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر30 ستمبرکوسماعت کرے گا منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جو انھیں آئندہ ماہ کے بلوں میں اداکرنا ہوگا۔

Comments are closed.