نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس سے بجلی صارفین کو 4 ارب، 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، جس کے بعد نیپرانے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا نے سی پی پی اے کو 4 ارب 47 کروڑ کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی جس کے باعث صارفین مزید 43 پیسے کمی کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا صارفین کوآئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ملے گا،نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا دوران سماعت نیپرا حکام نے کہاکہ میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے پندرہ کروڑ نوے لاکھ روپے،ایل این جی کی قلت سے چھ کروڑ پچپن لاکھ کابوجھ پڑا،بہتر صلاحیت والے پلانٹس کم چلانے سے چودہ کروڑ ترانوے لاکھ کا اضافی بوجھ پڑایل این جی کی بہتات تھی مگر اس کو استعمال میں نہیں لایاگیا۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے حکومت کو لکھا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کریں مگر حکومت کو ایسا کرنا پڑتا ہے،گردشی قرضہ پر وزارت سے مل کر ماہانہ رپورٹنگ کا نظام تیار کیا ہےانہوں نے گردشی قرضہ کے بارے میں ماہانہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔
Comments are closed.