اسلام آباد: تحریک انصاف کومسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے مالی گوشواروں اور ریکارڈ تک رسائی مل گئی۔ الیکشن کمیشن نےغیرملکی فنڈنگ کیس میں فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ۔
سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کے غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے درخواست گزار وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دونوں جماعتوں کے مالی گوشواروں اورریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے دی گئی ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بھاگنے نہیں دیں گے، اب انہیں جواب دینا ہوگا۔
Comments are closed.