جی7، نیٹوممالک کوطالبان کی باتوں پر یقین نہیں،کارکردگی کاجائزہ لیں گے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ جی سیون اور نیٹو اتحادی افغانستان کے چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے پر متفق ہیں، ہم میں سے کسی کو طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، کارکردگی کاجائزہ لیں گے۔

امریکا کے صدر جو بائیڈن  کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جتنی جلدی مکمل ہو اتنا بہتر ہے،  گزشتہ 10 روز میں 70 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے، اس رفتارسے انخلا کا عمل 31 اگست تک مکمل کر سکتے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پینٹا گون اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جی سیون ممالک افغانستان سے انخلاکا مشن مکمل کرنے پر متفق ہیں

انہوں نے کہا کہ ممکنہ خطرات سےآگاہ ہوں، مشن مکمل کرنے کا بھرپورعزم ہے، افغانستان کودہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننےدیاجائے، جی سیون، نیٹو اتحادی ممالک میں سے کسی کو طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، ان کے اقدامات اور کارکردگی کاجائزہ لیں گے۔

Comments are closed.