اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے نوے دن کے اندر عام انتخابات ضروری ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اورشہبازشریف کو خطوط لکھے دیے ہیں۔۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا ، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے ،تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اورشہبازشریف کو خطوط لکھے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کے نمائندے کو 24 اگست کو دن 2 بجے الیکشن کمیشن آنے کی دعوت دی گئی ہے ۔۔مولانا فضل الرحمان کو 24 اگست شام تین بجے ، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو25 اگست دن 11 بجے جبکہ آصف زردار ی کو 29 اگست شام تین بجے مدعو کیاگیاہے ۔ ملاقات میں حلقہ بندیوں ، انتخابی فہرستوں اورعام انتخابات کے انعقاد اور شیڈول پر بات چیت کی جائے گی
Comments are closed.